The Un-Islamic Nature of Modern Mourning Practices: A Review of the Sunnah
Innovations in Mourning Practices
Renowned Ahl-e-Hadith scholar, Allama Hakim Muhammad Sadiq Sialkoti (رحمه الله) said:
“When visiting the family of the deceased, one should encourage them to be patient and offer solace with the teachings of the Quran and Hadith, emphasizing the importance of accepting God’s will. It is appropriate to recount the deaths of the Sahabah (رضي الله عنهم) and the patience shown by their families, as well as to explain the rewards for being patient in times of hardship.
However, nowadays, people sit in mourning, smoke hookah, and engage in idle conversations. This practice is not permissible in Shariah. When someone arrives, they say, ‘Pray,’ raise their hands, wipe their faces, and then return to smoking. During the time of the Prophet (ﷺ) and the three generations following him, there was no custom of sitting in mourning or smoking hookah. People in Makkah and Madinah do not set up mourning sessions for such prayers even today. Laying out a mourning mat, blowing tobacco smoke, engaging in inappropriate conversations, and occasionally praying has no basis in the Sunnah or in the early generations. It can only be called a cultural practice.”
(Namaz-e-Janazah by Maulana Sadiq Sialkoti: 52, 53, Publisher: Da’ira-tut-Tabligh, Poora Heran, Sialkot City, Year 1972)
Selection: Hafiz Muhammad Tahir
“بدعاتِ تعزیت”
معروف اہل حدیث عالم، علامہ مولانا حکیم محمد صادق سیالکوٹی رحمہ اللہ فرماتے ہیں :
“میت کے گھر والوں کے پاس جا کر انہیں صبر کی تلقین کرنی چاہیے اور تسلی دینی چاہیے قرآن اور حدیث سے راضی برضا رہنے کے احکام اور مسائل سنانے چاہئیں. صحابہ رضی اللہ عنہم کی اموات اور ان کے پس ماندگان کے صبر کی کیفیت اور حالت بیان کرنی چاہیے، مصائب پر صبر کا اجر بتانا چاہئیے.
لیکن آج کل لوگ صفِ ماتم پر بیٹھ کر حقہ پیتے اور ادھر ادھر کی باتوں میں لگ جاتے ہیں. یہ طریق شریعت میں جائز نہیں، جب کوئی آتا ہے تو کہتا ہے دعا مانگو. ہاتھ اٹھائے، منہ پر ہاتھ پھیرے اور پھر تمباکو نوشی میں لگ گئے. حضور انور صلی اللہ علیہ وسلم کے زمانہ پاک اور صحابہ، تابعین، تبع تابعین کے تین زمانوں میں نہ صفِ ماتم اس طرح بچھی نہ حقہ گرم ہوتا. نہ ہر آنے جانے والا اس طرح دعا کرتا، بلکہ حضور کے وقت سے لے کر آج تک تمام ملک عرب میں اس طرح دعا مانگنے کے لئے کہیں صفِ ماتم نہیں بچھائی جاتی، مکہ مکرمہ، مدینہ منورہ میں آج بھی میت کی صف ماتم کہیں دکھائی نہیں دیتی. گلی یا بازار میں صفِ ماتم بچھانا تمباکو کے مرغولے چھوڑنا، بے محل باتوں میں مشغول ہونا، کبھی کبھی دعا کرنا، اس کا ثبوت سنت اور قرونِ مشہود لہا بالخیر میں کہیں نہیں ملتا، البتہ اسے ملکی رسم کہہ سکتے ہیں.”
(نماز جنازہ از مولانا صادق سیالکوٹی : ٥٢، ٥٣، ناشر دائرۃ التبليغ، پورہ ہیراں، سیالکوٹ شہر ، سنہ 1972ء)
انتقاء : حافظ محمد طاهر